لاہور(اپنے رپورٹر سے ) میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کا سلسلہ جا ری ہے ۔ ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 13ارب روپے سے زائد رکھنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ بجٹ میں کوئی میگا پراجیکٹ شامل نہیں کیا جا رہا۔ مزید برآں نئی ترقیا تی سکیموں ، سڑکوں کی مرمت، سول ڈیفنس، تہواروں کے انتظامات، بلوں کی ادائیگی کے لئے رقم مختص کرنے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ آمدنی کا ہدف مقرر کرنے کے لئے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی بجائے ایڈمنسٹر کی جانب سے منظور کیا جائے گا۔