وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کی طرف مختلف حکومتی فیصلوں کے خلاف13 جولائی کو ہڑتال کے اعلان کے بعد میونسپل کمیٹی کی طرف سے تجاوزات ازخود ہٹانے کے اعلانات پر مدت ختم ہونے کے باوجود عمل رک گیا، واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ملک مشتاق نائچ نے شہریوں کی تجاوزات بارے بڑھتی ہوئی شکایات اور فٹ پاتھ مکمل طور قبضہ میں رکھنے پر تمام دکانداروں کو مستقل تجاوزات ختم کرکے تین فٹ جگہ صرف عارضی طور پر استعمال میں رکھنے کے نوٹس جاری کر رکھے تھے چونکہ ٹیکسز اور دیگر مسائل پر تاجر حکومت سے سخت نالاں ہیں اور مرکزی قیادت کی کال پر ہڑتال کے بعد باقاعدہ احتجاجی تحریک کے اعلان کے بعد تجاوزات کے خلاف مہم شروع نہیں کی جاسکی جس پر عام شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ اٹھی ہے ارباب اختیار سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔