مکرمی 26جون کوپوری دنیامیں منشیات کا عالمی دن منایاگیا اگردیکھاجائے توکئی نشہ آور ادویات میڈیکل سٹورسے باآسانی مل جاتی ہیں جن سے نشہ کے عادی لوگ خریدکراپنی زندگی کوروگ لگارہے ہیں اس ادویات کے ضمن میں ڈاکٹروں کواپناکرداراداکرنا ہوگاکیونکہ کچھ ڈاکٹرحضرات حد سے زیادہ ادویات استعمال کراتے ہیں اگربات کریں تمباکو نوشی کی توایشیامیں اسی فیصدلوگ تمباکو نوشی کااستعمال کرتے ہیں جس میں سگریٹ، بیڑی، پان، پائپ اورسگارکے علاوہ کچھ لوگ تمباکو کے مرکبات اورعرقیات کوبراہ راست بھی استعمال کرتے ہیں اپنے قارائین کو بتاتا چلوں کہ امریکہ میں پبلک مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی ہے اس کی خلاف ورزی کرنے والے کو حوالہ قانون کیاجاتا ہے جس کی وجہ سے امریکہ میں بہت منشیات کااستعماکرنے والا ایشیا ممالک کی نسبتاً کم ہیں۔(علی جان جوہرٹائون لاہور)