لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں لیکچرز کا سلسلہ جاری رہا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے گورنمنٹ ہائی سکول مزنگ میں لیکچر دیا۔طلباء کو منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بریف کیا گیا۔اساتذہ اور طلباء کو منشیات کے نقصانات کے ساتھ قانون میں اسکی سزا کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا۔