لاہور( کر ائم ر پو ر ٹر )منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کے خاتمے کے حوالے سے آسڑیلین فیڈرل پولیس کے تعاون سے 4روزہ ورکشاپ اسلام آباد میں ہوگی،ورکشاپ 15سے 19جولائی تک جاری رہے گی۔ورکشاپ میں پنجاب پولیس سمیت تمام صوبوں کی پولیس کے 9نمائندے شرکت کریں گے ،افسران کی نمائندگی کے لئے تمام صوبوں کے پولیس سربراہان کو مراسلہ بھجوادیا گیا ہے ۔پولیس سربراہان کو کہا گیا ہے کہ 14جولائی تک اپنے نامزد افسران کی لسٹ بھجوادی جائے ۔ورکشاپ میں افسران کو منی لانڈرنگ کے خاتمے اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کے حوالے سے عملی اقدامات کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے گی۔