منڈی بہاؤالدین( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ناصر سیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مویشی چور ی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے ڈی ایس پی آرگنائز ڈکرائم عامر شاہین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے عرفان، نذر،افضل، قیصر، مشتاق اور نذیر کے قبضہ سے 30موٹر سائیکل اور 20 مویشی گائے بھینسیں برآمدکر کے مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔