دبئی ( نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ یمن کی صورت حال کے حوالے سے سعودی عرب اور امارات کے مشترکہ پیغامات دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو باور کراتے ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں قرقاش نے مزید کہا کہ "ہماری قیادت کے نزدیک سعودی عرب کے مفادات درحقیقت امارات کے مفادات ہیں۔ ہمارا اس پر اعتماد قطعی ہے یہ ایک ایسی شراکت داری ہے جس میں مقاصد اکٹھا ہو گئے ہیں اور قربانیاں اس کو راسخ کر رہی ہیں ۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اتوار کے روز جاری ایک مشترکہ بیان میں بات چیت کی دعوت کے حوالے سے یمن کی آئینی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کی جانب سے مثبت جواب کا خیر مقدم کیا تھا ۔