لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے جہاں حیرانی کا اظہار کیا ہے وہیں ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ بارے سوالیہ نشان پیدا ہوگیا ہے کہ آخر بے شمار فنکاروں کو نظرانداز کرکے ایک جونیئراداکارہ کو تمغہ امتیاز جیساایوارڈ دیا گیا۔یاد رہے کہ اس بار یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی127شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں شوبزانڈسٹری سے سجاد علی ،ریما خان،بابرہ شریف،افتخارٹھاکر،شبیرجان،عطائاﷲ عیسیٰ خیلوی اور مہوش حیات کو منتخب کیا گیا ہے ۔سجاد علی ،بابرہ شریف اور عطاء عیسیٰ خیلوی کوستارہ امتیاز،ریماخان ،شبیرجان اور افتخارٹھاکر کو پرائیڈ آف پرفارمنس جبکہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیاہے ۔