لاہور (سٹاف رپورٹر) عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن کا چار سالہ بیٹامحمد آدم بہادر گھمن علالت کے بعد انتقال کر گیا۔ نماز جنازہ مرکز اہل سنت میں مولانا کلیم اﷲ حنفی نے پڑھائی جس میں طلبائ، علماء اور معززین علاقہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مولانا محمد الیاس گھمن بیرون ملک تبلیغی واصلاحی دورہ پر ہونے کی وجہ سے جنازہ میں شرکت نہیں کر سکے تاہم مولانا محمد الیاس گھمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اﷲ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہیں ۔