راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے )مونگ پھلی کے کاشتکاراچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں۔ کاشتکار مونگ پھلی کی فصل میں جپسم ڈال کر زمین کو نرم بنائیں۔ماہرین کے مطابق 15 جولائی کے بعد جب مونگ پھلی کی فصل پھول نکال رہی ہو تو 200 کلوگرام (چار بوری) فی ایکڑ یا 25 کلوگرام (آدھی بوری) فی کنال کے حساب سے کھیت میں جپسم ڈالنی چاہیے کیونکہ اس کے مناسب استعمال سے زمین نرم اور بھربھری ہو جاتی ہے ۔نرم اور بھربھری زمین میں پھولوں سے نکلنے والی سوئیاں آسانی سے داخل ہوتی ہیں۔ زیادہ سوئیاں داخل ہونے سے زیادہ پھلیاں بنیں گی۔ دوسرا نرم زمین میں پھلیوں کی بڑھوتری میں اضافہ ہو گا جس کی وجہ سے پیداوار پر مثبت اثر پڑے گا۔