اسلام آباد(آن لائن) امریکہ کے نامور اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ دنیا میں دو صدر جھوٹے ترین ہیں ان میں ایک پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) مشرف اور دوسرے امریکی صدر ٹرمپ ہیں، امریکی اخبار کے کالم نگار نکولس کرسٹوف نے لکھا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے جھوٹ بولنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ، صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اب تک 13400جھوٹ بول چکے ہیں اور روزانہ22جھوٹ بولتے ہیں، کالم نگار نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں بڑے بڑے لیڈرز کی سرگرمیوں اور حکومت کا جائزہ لیا ہے تاہم ٹرمپ کے بعد سب سے زیادہ جھوٹ پاکستان کے صدر مشرف نے بولے تھے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔