واشنگٹن( آن لائن ) امریکی صدر ٹرمپ نے صومالی نژاد ڈیموکریٹک رکنِ کانگرس الہان عمر کو بدعنوانی کی آفت قرار دیا، ٹرمپ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا کہ " لیسی جانسن شان دار کام کریں گے ، ’’الہان عمر بدعنوانی کی آفت ہیں" امریکی صدر نے ریاست منیسوٹا کی نشست کے حوالے سے الہان کے ریپبلکن حریف لیسی کے لیے اپنی حمایت اور تائید کا اظہار کیا ہے ،صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ امریکہ کے مشہور میڈیا پرسن بل مچل کی ایک ٹویٹ کو منسلک کیا ہے ، مچل ’’یوور وائس امیریکہ‘‘ پروگرام کے میزبان بھی ہیں، انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا لیسی جانسن ناقابل یقین حد تک بدعنوان رکن کانگرس الہان عمر کے خلاف کامیاب رہیں گے ، جانسن صدر ٹرمپ کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ جانسن الہان عمر کو شکست سے دوچار کریں تو براہ مہربانی ان کی انتخابی مہم کی سپورٹ کے لیے دل کھول کر عطیات دیں۔