اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹرر) صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہاکہ حکومت قومی دولت لوٹنے والوں کامکمل احتساب کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی غریب عوام بھوکی مررہی ہے جب کہ کرپٹ مافیاء کی دولت کاکوئی حساب نہیں ملک وقوم کادرد رکھنے والے لوٹی ہوئی دولت واپس کیوں نہیں کرتے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میٹ دی پر یس کے دوران کیا صوبائی وزیر اعجازعالم نے کہاکہ کرپٹ مافیاء لوٹ مار کی گرفت میں آنے کے بعد اسے انتقامی سیاست کارنگ دے کر عوام کو گمر اہ کررہے ہیں مگر عوام جان لے حکومت نہ توانتقامی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور نہ ہی ان تجربہ کار سیاست دانوں سے کوئی خوف کھا رہے خودکو تجربہ کار اور موجودہ حکومت کونااہل کہنے والے اپنے گریباں میں جھانکیں کہ ان کی سیاست کاتجربہ صرف ملکی دولت لوٹنے کاہے ملک وقوم کی خدمت کانہیں موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان نے اپنی 22سالہ سیاسی جدوجہد میں صرف حالات سے لڑنا سیکھا آج بھی وہ اقتدار میں آکر ملک وقوم کے بہتر مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں جن کا مقابلہ بھی سیاست میں داؤ پیچ کے ماہر سیاستدانوں سے ہے پختہ عزم بلند حوصلے اور عوامی طاقت سے کرپٹ مافیاء کے ہر حربے کوناکام بنادیں گے ۔