مکہ مکرمہ(این این آئی) امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے حرمین شریفین اقدار کے نام سے ایک نئے پروگرام کا افتتاح کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پروگرام حرمین پریزیڈنسی کے ماتحت کام کرنے والے 90 دوسرے پروگراموں میں شامل ہوگا۔ حرمین شریفین اقدار پروگرام کا مقصد 1440ھ کے حج سیزن میں عازمین حج کی رہنمائی کرنا ہے ۔حرمین پریزیڈنسی کے زیرانتظام آئمہ و موذنین حرمین، تراجم لغات، طواف امور، گائیڈنس ،آڈیو ویڈیو پروڈکشن، مصاحف اور کتب اور مسجد حرام کی انتظامی امور سے متعلق پروگرام بھی شامل ہیں۔ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین اقدار پروگرام کے ذریعے حج کے موقع پر گڈ گورننس،حجاج کی قیام گاہوں اور مناسک حج کے موقع پرانہیں ہرممکن معاونت اوررہنمائی مہیا کرنا ہے ۔