ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارت اور ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی اب دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں،ان کی دولت میں 22 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق رواں سال مکیش امبانی کی دولت میں مجموعی طور پر 22 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کی دولت 80 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے ۔