لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ مہک نور نے شاہد خان کے ساتھ اپنی پشتو فلم کے سین عکسبند کرادئیے ۔ اداکارہ ان دنوں شمالی علاقہ جات میں پشتو فلم کی شوٹنگ کے لیے موجو دہیں ۔ٹیلی فون پر انہوں نے بتایاکہ وہ دو ہفتوں کے لیے شمالی علاقہ جات آئی ہیں کیونکہ میری دو پشتو فلموں کی شوٹنگ ہے ایک میں میرے ہیرو شاہد خان اور دوسری میں ارباز خان ہیں یہ فلمیں عالمی معیار کے مطابق بنائی جارہی ہے جس پر کثیر سرمایہ لگ رہا ہے ۔مہک نور کاکہناتھاکہ سٹیج میرا جنون ہے پر فلم میراشوق جسے میں پورا کرتی رہتی ہوں ۔ان فلموں کے علاوہ مجھے تین اور نئی فلموں کی آفرز ہوئی ہیں جن پر کام عیدالضحی کے بعد شروع ہوگا جبکہ میری یہ دونوں فلمیں بڑی عید کو سینماگھروں کی زینت بنیں گی۔