رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،نیب تحریک انصاف کے ایماء پر یکطرفہ کارروائیاں کرکے عوام میں شک و شبہات پیداکررہی ہے ،نیب نے اپنی جانبداری عیاں کردی ہے ،گزشتہ تین سالوں سے نیب مسلم لیگ(ن) کو ٹارگٹ کررہا ہے ،موجودہ حکومت ملکی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے یہ ٹوپی ڈرامے کررہی ہے ،مہنگائی اور معیشت کی بدلتی ہوئی صورتحال نے نام نہاد تبدیلی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ،اسد عمر پانچ سال غیر ملکی قرضوں کی مخالفت کرتے رہے ،لیکن اب ان کو معلوم ہوچکا ہے کہ قرضوں کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کیخلاف سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے ،جو کہ اس سے قبل ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور میں بھی کی گئی لیکن نتیجہ صفر رہا تھا،اب بھی نیب میاں نوازشریف کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ۔