واشنگٹن (اے پی پی) امریکی محکمہ پینٹاگون نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں13 ارب 60 کروڑ ڈالر کی رقم میزائل پروگرام کی ترقی کے لیے مختص کی ہے ۔واشنگٹن میں پینٹاگون کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم میزائلوں کو اپ گریڈ اور خلائی میزائل پروگرام کو توسیع دینے پر خرچ کی جائے گی۔ بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکر ائنی فوج کی تقویت کیلئے بھی 250 ملین ڈالرکا بجٹ مختص کرنے کی درخواست کی ہے ۔