میلان (سپورٹس ڈیسک) امریکا اور روسی کھلاڑیوں نے نیکسٹ جنریشن اے ٹی پی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میلان کے ٹینس کورٹ پر چھوٹی عمر کے کھلاڑیوں کے بڑے مقابلے ہوئے ، امریکا کے فرانسیس تیافو نے زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔جونیئرز نے شاندار کھیل سے حیران کر دیا، روس کے اندرے روبلیف نے بڑا کارنامہ دکھایا۔ ایونٹ میں اکیس سال سے کم عمر 8 بہترین ٹینس کھلاڑیوں نے تماشائیوں کو خوب متاثر کیا۔