واشنگٹن، میکسیکو سٹی (اے پی پی،(این این آئی ، نیٹ نیوز ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ قانون سازوں کے میکسیکو کی دیوار کی تعمیر کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہو گئے جس پر ٹر مپ اجلاس چھو ڑ کر چلے گئے ۔ وائٹ ہاؤس میں صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ قانون سازوں کے درمیان جاری اجلاس میں جب ڈیموکریٹس نے ایک بار پھر امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقوم مختص کرنے کا مطالبہ ماننے سے انکارکردیا ۔