اسلام آباد (صباح نیوز) کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ رضا بشیر تارر نے 1987ء میں فارن سروس آف پاکستان جوائن کی اور بیرون ملک مختلف سفارتی عہدوں پر تعینات رہے ۔ منیلا میں 1991ء سے 1994ئ، برسلز میں 1999ء سے 2002ئ، نیویارک (اقوام متحدہ) 2008ء سے 2013ء تک فرائض انجام دیئے ۔ وہ کینیا میں بطور پاکستانی ہائی کمشنر، اگست 2015ء سے فروری 2019ء تک خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ نیویارک میں وہ بطور پاکستانی ڈپٹی مستقل مندوب اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بطور ڈپٹی نمائندے کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ 2013ء سے 2015ء تک اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈس آرمامنٹ) تعینات رہے ۔ انہوں نے مختلف عالمی کانفرنسوں اور دوطرفہ مذاکرات میں پاکستانی وفود کی نمائندگی کی۔