بغداد (آن لائن) عراق میں سکیو رٹی فورسز کی کاررو ائی میں 11 دا عشی جنگجو ہلاک جبکہ آٹھ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشترکہ آپریشنز کمانڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران جنگجو ئوں ں کے متعدد ٹھکانے ، سات بارودی سرنگیں اور پانچ بم ساز و رکشاپس بھی تباہ کی گئی ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے فوجیوں نے 54دھماکہ خیز آلات اور دو کاریں بھی تباہ کی ہیں ۔