اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مئی 2020 کیلئے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ،مئی 2020ء کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.42فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں مہنگائی میں 11.32فیصد اضافہ ہوا،مئی 2019ء کے مقابلے میں مئی 2020ء میں مہنگائی کی شرح 9.07فیصد رہی،رمضان کے دوران متعدد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں چکن 41.46فیصد ، آلو 31، پھل 9.72 فیصد مہنگا ہوا ،ایک ماہ میں دودھ 4.63، ملبوسات 4اور مصالحہ جات 3.71فیصد مہنگے ہوئے ،ایک ماہ کے دوران پیاز 23فیصد ، سبزیاں 19، انڈے 18فیصد سستے ہوئے ،ایک ماہ میں موٹر فیول 13، ٹماٹر 8، دالیں 4سے 7فیصد تک سستی ہوئیں ،ایک سال میں آلو 96فیصد ، دال مونگ 83 اور دال ماش 55 فیصد تک مہنگی ہوئیں ،ایک سال میں گیس نرخ 55فیصد ، سبزیاں 21، چینی 20 اور انڈے 19فیصد مہنگے ہوئے ،ایک سال میں ٹماٹر 39فیصد ، پیاز 21، موٹر فیول 19 اور سبزیاں 4فیصد سستی ہوئیں ۔