اسلام آباد، راولپنڈی (نیوزرپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) جرمنی کے وزیرمملکت برائے امورخارجہ نیلز اینن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جرمن وزیرمملکت نے خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔