لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان،آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد آج لاہور پہنچیں گے ۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ لاہور میں قیام کے دوران دونوں کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ کو حتمی شکل دیں گے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ 30جولائی کو طلب کرنا چاہتا ہے لیکن کمیٹی کے رکن مصباح الحق اس وقت تعطیلات پر امریکا میں ہیں اس لئے ان سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔ وسیم اکرم کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں شریک ہوں گے ۔اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی 3سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور نئی ٹیم انتظامیہ کی تقرری کے بارے میں سفارشات دے گی۔