اسلام آباد(خبر نگار) وزارت قانون نے کسٹم ٹربیونل اور اپیلیٹ ٹربیونلز کو ہدایت کی ہے کہ کروناکے باعث موجودہ صورتحال میں کسی فریق یا وکیل کی عدم حاضری پر ان کے خلاف حکم جاری نہ کیا جائے ۔جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسٹمزٹربیونلز،اپیلیٹ ٹربیونل اور اپیلیٹ ٹربیونل انلینڈ ریونیو کو فوری طور پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے ۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق احکامات وکلا، چارٹرڈ اکائونٹنٹس اور کنسلٹنس کی درخواست پر جاری کیے گئے ہیں۔