مکہ مکرمہ (نیٹ نیوز) مکہ مکرمہ کی مسجد التنعیم کے قریب قتل کا مجرم آخری لمحے میں گردن زنی کی سزا سے بچ گیا، قتل کے سعودی مجرم کا سر قلم کیا جانا تھا ، مقتول کے ورثا بھی سزا پر عملدرآمد کیلئے مقررہ مقام پر پہنچ چکے تھے ، مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کی بھی کثیر تعداد جمع تھی ، سزا پر عمل سے چند ہی لمحوں قبل مقتول کے ورثا نے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا جس پر پورا مجمع ہی حیران رہ گیا، مقتول کے ورثا نے کہا اﷲ کی رضا کیلئے اپنے عزیز کے قاتل کو معاف کرتے ہیں، اعلان کے ساتھ ہی ہر طرف سے اﷲ اکبر اور فریقین کو مبارکباد کی صدائیں گونجنے لگیں۔