ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلم مخالف متنازعہ پالیسیوں پر مودی سرکار کو ایک بار پھر آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ شہریت قانون کے معاملے پر پولیس مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا ہم پر ایک ایسی حکومت مسلط ہے جسکے مختلف ادارے ملکی آئین پر یقین ہی نہیں رکھتے ۔طاقت کا غلط استعمال اور مودی سرکار کی جارحانہ پالیسیوں کی حمایت کرنیوالوں کو عوام کے تلخ سوالوں سامنا کرنا ہوگا۔ عوام کو مودی سرکار کی نفرت انگیز پالیسیوں کیخلاف مزاحمت جاری رکھنا ہوگی۔انہوں نے بابری مسجد کے فیصلے پر سپریم کورٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ایک ہی فیصلے میں بابری مسجد کو شہید کرنے کو غیرقانونی قرار دیتی ہے اور اسے شہید کرنیوالوں کو شاباش بھی دیتی ہے ۔