لندن(نیٹ نیوز )برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی کی مخالفت کرنے والوں کو شرم دلانی چاہیے اور انہیں بین الاقوامی رابطوں کے ذریعے سزا دیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کی جانی چاہیے ۔رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کی کمیٹی خارجہ امورکی رپورٹ میں صحافیوں پر جسمانی، الیکٹرانک یا مالی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے دفتر خارجہ سے 10 مرکزی نکات طے کرکے صحافیوں کی مدد کرنے کا کہا گیا،خارجہ و کامن ویلتھ آفس (ایف سی او) سے صحافیوں کے استحصال پر حکومت اگر تحقیقات کرنے اور سزا دینے میں ناکام ہوجاتی ہے تو اس کے لیے بین الاقوامی میکانزم کی حمایت کرنے کا کہا گیا، رپورٹ میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کی مثال پیش کی گئی اورکہا گیا کہ یہاں آزادی صحافت کا مستقبل دھندلا ہے ۔کمیٹی کے چیئرمین ایم پی ٹوپ توگندھات کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو صحافیوں کے ساتھ برے رویے کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے ۔