لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرا ورایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم بیرون ممالک میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں ، واحد ملک ہے جس کا نا اہل سربراہ ملک کو کرپٹ اور منی لانڈرنگ کا گڑھ قرار دے رہاہے ، اس سے ملکی معیشت بہتر نہیں بلکہ تباہ ہو گی ، بیروزگاری پھیل رہی ہے ، کسان بدحال ہے ۔ نااہل حکومت نے عالمی سطح پر ملک کو تنہا کردیا ہے ۔