ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود نے کہا ہے کہ ٹیم کی ناکامی کے لئے ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو کو قربانی کا بکرا بنانا دانشمندی نہیں ہوگی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کوویڈ 19 کے بعد سے بین الاقوامی منظر نامے پر اپنی شناخت بنانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی ٹیم نے غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہیڈ کوچ ڈومینگو کو کارکردگی کی کسوٹی پر تولا جا رہا ہے ۔