صنعا (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہاہے کہ مشترکہ فورسز یمن کے صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں ایک ڈرون طیارہ مار گرانے میں کامیاب ہو گئیں۔ یہ ڈرون طیارہ صنعا میں ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی جانب بھیجا تھا۔