لاہور(کلچرل رپورٹر) ادکارہ نداچودھری اور مہک نور نئے ڈرامہ’’ کڑیاں لاہور دیاں‘‘میں جلوے بکھیریں گی۔دونوں اداکارائیں آج سے شروع ہونے والے کھیل میں آمنے سامنے ہیں جنہوں نے اپنی پرفارمنس کو یادگار بنانے کے لیے بہترین کوریوگرافر کی خدمات حاصل کرلی ہیں جبکہ مہنگے ملبوسات بھی تیار کروالیے ہیں۔ڈرامہ کے دیگر فنکاروں میں اکرم اُداس، آصف اقبال، لکی ڈیئر،رضی خان، عامر سوہنا، سرفراز وکی ، بٹ شرارتی، فیروزہ علی، شیلا چودھری اور دیگر شامل ہیں ڈرامہ کے پروڈیوسر اکبر بٹ جبکہ مصنف وہدایتکار بلال چودھری ہیں۔اداکارہ نداچودھری نے کہا کہ ہر ڈرامہ میرے لیے خاص ہوتا ہے میرے ساتھ جو بھی جونیئرز کام کرتے ہیں میں اُن کا خیال رکھتی ہوں اور انہیں سکھاتی ہوں میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے ۔اداکارہ مہک نور نے کہا کہ نداچودھری میری بڑی بہنوں کی طرح ہیں ،میری کوشش ہوگی کہ اچھاکام کرکے داد حاصل کروں۔