لاہور(کرائم رپورٹر )نسبت روڈ پر پلازے کی تیسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق اگصبح 10 بجے بند پلازے میں لگی، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع کی گئی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعدآگپرقابو پالیا۔دریں اثناء نیو انارکلی کے علاقے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بینک میں موجود ہزاروں روپے مالیت فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔