لاہور(نمائندہ خصوصی سے )محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے 17سال قبل بادشاہی مسجد سے چوری ہونے والے نعلین پاک کی انعامی رقم 20لاکھ روپے کردی گئی ۔ترجمان اوقاف کے مطابق اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کے زیر انتظام بادشاہی مسجد کی تبرکات گیلری میں سے مورخہ 31جولائی 2002کو چوری ہونے والے نعلین پاکؐ کے ایک جزو کی بازیابی کیلئے محکمہ کی طرف سے انعامی رقم مبلغ 20لاکھ مختص کی گئی ہے ۔کوئی بھی فرد یا ادارہ اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کونعلین مبارکؐ کے متعلق مصدقہ اطلاع ان ٹیلی فون نمبرز042-99210814ْ/ 042-99210872-73 پر دے گا ۔اس کو 20لاکھ ر روپے انعام دیا جائے گا اور ا سکا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔