اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)مشیروزیراعظم نعیم الحق سے اعجاز چودھری نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اورپارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق بات چیت کی گئی۔نعیم الحق نے اعجاز چودھری کو کرپشن کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کی فورس بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن فری پاکستان وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے ،کرپشن کے مکمل خاتمے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،کرپشن نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں۔