لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام چوبیسویں نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے مقابلے آرمی کرکٹ گراؤنڈ جی ایچ کیو راولپنڈی میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز تین میچ کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں پاکستان پولیس کی ٹیم نے پنجاب کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دی۔ پولیس کی ٹیم کی جانب سے اکرام اور ملک نے ایک ایک رن سکور کیا ۔ دوسرے دن کا دوسرا میچ اسلام آباد اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا ۔ اسلام آباد نے بلوچستان کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 12-0 سے ہرادیا۔ تیسرا میچ پاکستان آرمی اور سندھ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ آرمی کی ٹیم نے سندھ کو 46-0سے ہرادیا۔