ریاض(این این آئی)سعودی مفتی اعظم نے کہا ہے کہ عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے ۔ایک انٹرویو میں سعودی مفتی اعظم اور سعودی سائنٹیفک اینڈ ریسرچ کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں اور موجودہ عالمی وبا کی صورتحال میں عید کی نماز گھر پر ادا کرنا مناسب عمل ہے ۔انہوں نے کہ کہا کہ عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے ، نماز اکیلے اور باجماعت بھی ادا کی جاسکتی ہے ۔سعودی مفتی اعظم نے سعودی شہریوں پر عید کی نماز گھروں پر ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں والدین اپنا زیادہ تر وقت گھروں میں اپنے بچوں کے ساتھ ہی گزاریں۔