لاہور (سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ناردرن نے بلوچستان کو 39 رنز سے ہرا دیا۔ ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے 199 رنز بنائے ۔حیدر علی نے 86 رنز ، شاداب خان 42، علی عمران 41، حماد اعظم نے 19 رنز بنائے ۔ عماد بٹ نے دو، تاج ولی، اختر شاہ، حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم 160 رنز بنا سکی۔ امام الحق 35، اویس ضیاء 34، حارث سہیل 28، عبد الوحید بنگلزئی 12، اکبر الرحمن 15 رنز بنا پائے ۔ محمد اسماعیل اور شاداب خان نے دو دو شکار کیے ۔