اسلام آباد(لیڈی رپورٹر) نواز شریف کی رہائی پر’’ ڈیل‘‘ کا دعویٰ کرنیوالے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔خالد محمود ایڈووکیٹ نے درخواست میں وفاقی وزیر غلام سرور خان اور پیمرا کو فریق بنا کر موقف اپنایا کہ وفاقی وزیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈیل کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کا ذکر کیا، حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ڈیل میں دیگر اداروں کا بھی ذکر کیا، وفاقی وزیر غلا کو ڈیل سے متعلق بیان پر طلب کیا اور قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے ۔