لندن (ویب ڈیسک) لندن میں ایڈونچر کا شوقین ایک سر پھرا نوجوان بغیر کسی حفاظتی اقدام کے 40 منزلہ کرین پر چڑھ گیا۔ایڈونچر کے شوقین نوجوان نے لندن کی 40 منزلہ کرین پرچڑھنے کی ٹھانی اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر نہ صرف کرین کے سرے پر پہنچ گیا بلکہ کرتب بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے خوب تصاویر بھی لیں۔ خطروں کے کھلاڑی کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بے حد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔