کراچی ،کوٹری( نمائندہ 92 نیوز،مانیٹرنگ دیسک) ایم نا ئن موٹر وے پر نوری آباد کے قریب مسافر وین حادثے کا شکار، آگ بھڑکنے سے 13 مسافر جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات حیدرآباد سے کراچی جانے والی مسافر وین نوری آباد ایم نائن موٹر وے پر لکی سیمنٹ کے قریب اس وقت حادثے کا شکار ہوگئی جب چلتی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، اس دوران دور تک شعلے دیکھے گئے تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ رات گئے تک معلوم نہ ہوسکی، اطلا ع پر موٹر وے پولیس سمیت پولیس جائے حادثہ پر پہنچی تاہم فائر بریگیڈ کی آمد میں تاخیر ہوئی، وین میں سوار زخمیوں اور لاشوں کو ٹراما سینٹر نوری آباد منتقل کیا گیا تاہم وہاں بہتر طبی سہولیات نہ ہونے پر سولہ ہسپتال حیدرآباد منتقل کرنا پڑا، ذرائع نے بتایا کہ آگے جانے والی تیز رفتار کار کا دروازہ نکل کر وین سے ٹکرانے پر حادثہ پیش آیا، وین میں 18مسا فر سوار بتا ئے گئے جبکہ ز خمیو ں میں ایک معصوم بچہ شامل تھا، موٹر وے پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ وین کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، ٹائی راڈ ٹوٹنے پر وین کچے میں جاگری، جس کے سبب وائرنگ میں آگ لگی، جس نے گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔