لاہور(کرائم رپورٹر)نولکھا کے علاقہ میں 50 سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،ذرائع کے مطابق شفیق آباد کے علاقہ میں سلیم کی اچانک طبیعت خراب ہوئی، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی،پولیس کے مطابق متوفی کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی، اسکی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔مسلم ٹاؤن سے 80 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔یونیورسٹی روڈ جناح ہسپتال انڈر پاس کے قریب 80 سالہ شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی۔کاہنہ میں کھیتوں سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کرادی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہوا۔