لاہور(کرائم رپورٹر) لاہورنواں کوٹ کے علاقے مہاجر آباد فضل سٹریٹ کا رہائشی حمزہ اپنے 50سالہ والد اسلم کے ہمراہ کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا اس دوران 2موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ اسلم موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا حمزہ شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا زخمی حمزہ نے پولیس کو بتایا کہ 10روز قبل اس کی گھر کے پاس تھڑے پر بیٹھ کر بوتل پینے کو لے کر اسد مغل اور مظہر عرف لمبا سے لڑائی ہوئی تھی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم مظہر عرف لمبا کو گرفتار کر لیا۔