ہانگ کانگ سٹی (این این آئی)ہانگ کانگ میں اسی ہفتے کے اوائل میں احتجاج کے دوران ایک عمارت سے گرنے والا طالب علم انتقال کر گیا ہے ۔ یہ 22سالہ نوجوان ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا طالب علم تھا اور وہ پیر کے روز ایک بلند عمارت سے گر گیا تھا۔ اس کی ہلاکت کی اطلاع ملنے کے بعدہانگ کانگ میں بدامنی اور احتجاجی مظاہروں میں مزید شدت کا خدشہ ہے ۔