کرمانوالہ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر راؤ ایاز الکریم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور حکمران مہنگائی ختم کر نے کے جھوٹے دعویے کررہے ہیں عوام بھوک اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام شعور اجاگر کر نے کے لیے کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ہوا ہے امید ہے کہ اس میں عوام ہمارا ساتھ دے ظالم حکمرانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کریں گے ۔