کراچی (این این آئی)ترکش ایئر لائنز کے نائب صدر سیلز (ایشیاء اینڈ فارایسٹ)ٹنکے امینو گلو نے کہا ہے کہ نیا استنبول ایئر پورٹ 2023 میں اپنی تکمیل کے بعد دنیا میں ایک گیم چینجر ہوگا جبکہ ترکش ایئر لائن کے پاس دنیا کے سب سے بڑا فلیٹ سامنے آئیں گا ۔وہ ترکش ایئر لائنز کراچی میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر امریکہ ،برطانیہ اور آئر لینڈ کے نائب صدر سیلزمصطفی ڈوگن اور سیلز مینیجر آغا حسین احمد بھی موجود تھے ۔ نائب صدر ترکش ایئر لائنز نے کہا کہ ایئر لائنز اس وقت دنیا کے 124 ممالک کے 311 شہروں اور 314 منزلوں پر گامزن ہے۔