کوئٹہ (رپورٹ: خلیل احمد) نیب نے آواران کے زلزلہ زدگان کیلئے تعمیر کئے گئے مکانات میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں، متعلقہ حکام سے ریکارڈ طلب کرلیا گیاہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو معاونت کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق کاغذی کارروائی میں زلزلہ متاثرین میں 16ہزار سولرپینل کی تقسیم ظاہر کی گئی، حقیقت اس کے برعکس ہے ، سولر پینلز کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے ، 24 ہزار زلزلہ متاثرین کیلئے مکانات کی تعمیر کیلئے اربوں روپے مالیت کا منصوبہ تھا لیکن اس میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی، اب بھی ہزاروں متاثرین مکانات کے معاوضے کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔