اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی، اس کیلئے بک می ڈاٹ پی کے اور پی سی بی کے درمیان دو سال کا معاہدہ ہو گیا ہے ۔سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی ٹکٹیں 1 ہزار سے 2 ہزارروپے تک فروخت ہوں گی جبکہ پانچوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی ٹکٹیں 500 سے 3000 روپے تک دستیاب ہوں گی۔سلمان نصیر نے کہا کہ فی الحال 25 فیصدتماشائیوں کواسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔