لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جونی بیئرسٹو کو نیوزی لینڈ میں شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق جونی بیرسٹو کو جو ڈینلی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ جو ڈینلی گزشتہ ہفتے پریکٹس سیشن کے دوران دائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔بیئرسٹو نیوزی لینڈ کرکٹ الیون کے خلاف دو وارم اپ میچوں میں بھی شرکت کرینگے ۔ ڈینلی فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے بعد ٹیم میں شامل ہوسکیں گے تاہم انکی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 21 نومبر سے شروع ہوگی۔